Director General Sports Khyber Pakhtunkhwa, Tashfeen Haider, at his office in the Directorate General of Sports KP.
ہمایون خان
پشاور: ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں پروقار تقریب آج قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوگی۔ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں، ملی نغموں اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ 13 اگست کی شب جشنِ آزادی کی خوشی میں شاندار آتش بازی بھی کی جائے گی۔
َڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے کہا ہے کہ آزادی سپورٹس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں کھیلوں کے فروغ اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔ ان کے مطابق فیسٹیول کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ جشنِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ13 اگست کو آزادی سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کبڈی میچ منعقد ہوگا، جس کے بعد شام کے وقت کوئز مقابلے، میوزیکل چیئر، ملی نغموں اور دیگر تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان پروگرامز میں کھلاڑیوں، نوجوانوں، میڈیا نمائندگان اور کھیلوں سے وابستہ افراد کو بھرپور شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
تاشفین حیدر کے مطابق فیسٹیول کی اختتامی تقریبات میں قومی جذبے اور وطن سے محبت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز پیش کیے جائیں گے، جبکہ 13 اگست2026ء کی رات شاندار آتش بازی سے جشنِ آزادی کی تقریبات کو یادگار بنایا جائے گا۔ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے آزادی سپورٹس فیسٹیول کو جشنِ آزادی کی تقریبات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت، صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اس نوعیت کی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔