پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف جیپ ریسر عائلہ ملک کی قیادت میں وائب فیسٹ کے منتظمین کے ایک خصوصی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی اور انہیں 6 دسمبر کو منعقد ہونے والے VIBE FEST میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت نامہ پیش کیا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کی روشن چہرہ کو اجاگر کرنے کے لیئے نوجوانوں کا متحرک اور مثبت کردار انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ نازک دور سے گزر رہا ہے نوجوان نسل ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیئے متحرک ہوں ، انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس نوجوانوں کی راہنمائی اور صوبہ کا روشن چہرہ اجاگر کرنے کے لیئے متحرک ہے.

وفد نے گورنر کو آگاہ کیا کہ فیسٹ میں نوجوانوں کے لیے متنوع تفریحی و ثقافتی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں جبکہ معروف آرٹسٹ Havi خصوصی لائیو پرفارمنس پیش کریں گے۔ وفد نے اس موقع پر کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کی شرکت اس تقریب کے وقار میں اضافہ کرے گی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی، انہوں نے نوجوانوں کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہا-