ہمایون خان
پشاور: خاور شاہ بیس بال اکیڈمی غنڈی جمرود کے چھ باصلاحیت کھلاڑی اور ایک آفیشل کوچ انڈر 12 بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چین روانہ ہو گئے۔پاکستانی ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں شاہیان، شاہ فہد، نور الحق، مدثر، ابوبکر صدیق اور عبداللہ شامل ہیں،

جبکہ ٹیم کے آفیشل کوچ سید امین آفریدی بھی قومی دستے کے ہمراہ چین روانہ ہوئے۔روانگی کے موقع پر ضم شدہ اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹر راشد گل ملاگوری، ڈپٹی سپورٹس ڈائریکٹر، پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے رہنما اعجاز احمد آفریدی اور الطاف آفریدی نے کھلاڑیوں اور کوچ کو نیک تمناں کے ساتھ رخصت کیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ خاور شاہ بیس بال اکیڈمی غنڈی جمرود کے کھلاڑیوں کا قومی ٹیم میں انتخاب نہ صرف جمرود بلکہ پورے ضلع خیبر کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کریں گے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے لیے کامیابیاں سمیٹیں گے۔