ہمایون خان
پشاور: نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ٹیم کے ٹرائلز گزشتہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں صوبہ بھر سے میل اور فیمیل کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ٹرائلز کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ نعمت اللہ، اے ڈی اکاو نٹس شاہ فیصل، ایڈمنسٹریٹر یوسف خان، سیکرٹری جنرل میاں صداقت شاہ، جبکہ کوچز حیات اللہ اور بشری بیگم بھی موجود تھیں ۔

خیبر پختونخوا انڈر 19 بیڈمنٹن ٹیم کے لیے لڑکوں میں محمد عمر، عبدالحسیب خان، ریان خان (پشاور) ، نجم الثاقب (چارسدہ) اور حاشر شاہ (کوہاٹ) سلیکٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ لڑکیوں کی ٹیم میں جیاء ۔ عائشہ (ایبٹ آباد) ، ابیرا . احمرین اور ھنا (پشاور) نے جگہ بنائی ہے۔ خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر بلال خان جنرل سیکرٹری میاں صداقت شاہ نے کہا ہے کہ ٹیم کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ منتخب کھلاڑی آئندہ قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کریں گے۔