ہمایون خان
پشاور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں نوجوان اسٹار عرفات منہاس نے اپنی جادوئی باؤلنگ سے نہ صرف کینگروز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا بلکہ کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف سے لکھوا لیا۔ منہاس نے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
آل راؤنڈر عرفات منہاس نے ہفتے کے روز راولپنڈی میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران ون ڈے (ODI) ڈیبیو پر کسی بھی پاکستانی کی جانب سے بہترین بولنگ کا ریکارڈ قائم کر کے تاریخ رقم کر دی۔
اپنے پہلے ہی میچ میں عرفات منہاس نے 10 اوورز میں صرف 32 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، اور وہ ون ڈے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے
ان کی اس شاندار بولنگ کو ساتھی اسپنرز ابرار احمد اور سلمان علی آغا کا بھرپور تعاون حاصل رہا، جس کی بدولت پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 44.1 اوورز میں صرف 200 رنز پر ڈھیر کر دیا
منہاس نے انتہائی ذمہ دارانہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ یاد رہے کہ پاکستان کے لیے ون ڈے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کا ریکارڈ پہلے نمبر پر عرفات منہاس ہے جنہوں نے 32 رنز دے کر 5 وکٹوں حاصل کیں- دوسرے نمبر پر ذاکر خان – 19/4 (بمقابلہ نیوزی لینڈ، 1984), ایسی طرح تیسرے نمبر پر عبدالقادر – 21/4 (بمقابلہ نیوزی لینڈ، 1983) جبکہ چوتھے نمبر ابرار احمد – 33/4 (بمقابلہ زمبابوے، 2024) پانچویں نمبر پر
سرفراز نواز – 46/4 (بمقابلہ نیوزی لینڈ، 1973)
میں ریکارڈ قائم کیا