چائنہ ونڈو کی ایک اور قابل قدر کاوش پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نئے پشتو نغمے کی تقریب رونمائی ،سپیکر خیبر پختون خوااسمبلی بابر سلیم سواتی اور عوامی جمہوریہ چین کے کلچرل قونصلر نے افتتاح کیا چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو نے پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد کے خیبر پختون خوا ہائوس میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔سپیکر خیبر پختون خوااسمبلی بابر سلیم سواتی مہمان خصوصی تھے
جبکہ عوامی جمہوریہ چین کے کلچرل قونصلرمسٹر چن پنگ نے خاص طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر توانائی نذیر عباسی، سابق صوبائی وزیر اکبر ایوب ،، اراکینِ صوبائی اسمبلی انور خان آصف محسود، اکرام اللہ غازی، فائزہ ملک، انور خان ،سونیا شاہ، سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی سید وقار شاہ، سابق آئی جی پولیس خیبر پختون خوا ملک نوید خان اور اختر حیات گنڈا پور، سفارت کاروںاور صحافیوںسمیت اسمبلی کے پبلک ریلیشنز، پروٹوکول اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ چائنہ ونڈو کے ایڈمنسٹریٹر امجد عزیز ملک کا کہنا تھا کہ آج کی یہ تقریب انہی جذبات کو موسیقی اور ثقافت کی عالمگیر زبان کے ذریعے پیش کرنے کی ایک عاجزانہ کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں فخر ہے کہ ہم پاک چین دوستی کے لئے تیارکئے جانے والے گیت کی رونمائی کر رہے ہیں جوکئی حوالوں سے منفرد اور تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر ایک پشتو گیت ہے جس کے ذریعے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دوستی سرحدوں، جغرافیہ اور زبانوں کی محتاج نہیں ہوتی۔اگرچہ اس گیت کا انداز رومانوی شاعری پر مبنی ہے، لیکن اس کا اصل مفہوم پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہ۔ تقریب سے خطاب میں چینی کلچرل کونسلر چن پنگ نے پاکستان و چین کے درمیان گہری دوستی اور اسٹریٹجک تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے اس تعلق کو باہمی اعتماد اور مشترکہ خوشحالی کی روشن مثال قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے جس کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی گزشتہ 75 برسوں سے باہمی اعتماد، احترام اور اخلاص کی بنیاد پر قائم ہے۔دونوں ممالک نے ہر مشکل اور آزمائش کے وقت ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنایا۔مسٹر چن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی آہنی بھائی چارے پر مبنی دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا،
اگرچہ اس گیت کا انداز رومانوی شاعری پر مبنی ہے، لیکن اس کا اصل مفہوم پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہ۔ تقریب سے خطاب میں چینی کلچرل کونسلر چن پنگ نے پاکستان و چین کے درمیان گہری دوستی اور اسٹریٹجک تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے اس تعلق کو باہمی اعتماد اور مشترکہ خوشحالی کی روشن مثال قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے جس کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی گزشتہ 75 برسوں سے باہمی اعتماد، احترام اور اخلاص کی بنیاد پر قائم ہے۔دونوں ممالک نے ہر مشکل اور آزمائش کے وقت ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنایا۔مسٹر چن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی آہنی بھائی چارے پر مبنی دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا،

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں میں یادگاری سووینئر تقسیم کئے گئے جبکہ پاک چین تعلقات کی 75 سالہ خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔تقریب کے آخر میں دونوں برادر ممالک کے درمیان عوامی روابط، ثقافتی تبادلوں اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔