صحافیوں کی انتھک کاوشوں سے کھیلوں کی عزت و عظمت میں حددرجہ اضافہ ہواہے اوراب تو والدین واساتذہ خود بچوں کوکھیلوں کی جانب راغب کررہے ہیں،حاجی ثابت خان
ہمایون خان

پشاور: خیبر پختونخواہ ویڑنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ثابت خان نے کہا ہے کہ آج کھیلوں کے میدان آباد اور کھلاڑیوں کی مشکلات کافی حد تک کم ہوئی ہیں اس کاتمام تر کریڈٹ اخبارات و جرائد اور ان سے وابسطہ صحافیوں کے سرجاتاہے ۔ صحافیوں کی انتھک کاوشوں سے کھیلوں کی عزت و عظمت میں حددرجہ اضافہ ہواہے اوراب تو والدین واساتذہ خود بچوں کوکھیلوں کی جانب راغب کررہے ہیں ورنہ آج سے پچیس تیس سال قبل کھیلوں کو وقت کاضیاع اور مستقبل کی بربادی کے سوا کچھ بھی سمجھا نہیں جاتاتھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہنامہ دی سپورٹس پلس کی 19 ویں سالگرہ تقریب سے کیا۔ اس موقع پر پاکستان بار کونسل کے سابقہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن ممتاز قانون دان حیات اللہ ایڈوکیٹ سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر نادر خواجہ موجود صدر عاصم۔شیراز سیکرٹری شاہد افریدی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے حاجی ثابت خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہاکہ ان کو ذاتی طور پر سپورٹس رائیٹرز دلی طور پر ا س لیے پسند ہیں کہ وہ اپنی خبریں دل و جان پیار و محبت سے لکھتے ہیں اور ان کی خبروں میں ہمیں مٹھاس محسوس ہوتی یے انہوں نے کہاکہ یقینی طور پر کھیلوں کی ترقی و ترویج کے لیے میں نے بھی خود کو واقف کررکھایے اور جتنا تعاون مجھ سے ہو سکے گا کرتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ سپورٹس پلس اج سے میرا بھی میگزین یے اس کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے تقریب سے نادر خواجہ حیات اللہ ایڈوکیٹ اور جائنٹ ایڈیٹر عظمت اللہ نے بھی خطاب کیا اور کھیل و کھلاڑیوں کے لیے اپنی تمام تر خدمات پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا حیات اللہ ایڈوکیٹ نے صوبائی اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح اخبارات کوسرکاری اشتہارات کاباقاعدہ کوٹہ ہے اس طرح میگزین کے لیے کوٹہ مختص کیاجائے تاکہ جرائد بھی اپنے پاوں پرکھڑے ہوسکے اوراس سے وابسطہ افراد کابھی مزید اگے بڑھیں ۔بعدازاں تقریب کے اختتام پر سالگرہ کیک کاٹا گیا۔