ہمایون خان
پشاور: ڈاکٹرز پریمیئر لیگ 2026 کی شاندار لانچنگ تقریبگزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں طبی شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز اور فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اس منفرد اور مثبت اقدام کا مقصد ڈاکٹرز کو مصروف اور دباو ¿

سے بھرپور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ صحت مند تفریح، ٹیم ورک اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
تقریب میں میڈیکل اینڈ ہاسپٹل ڈائریکٹر خیبر ٹیچنگ ہسپتال، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اویس نعیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ معروف اداکار، ماڈل اور ایری اپارٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران عباس نے بطور چیف گیسٹ تقریب کی رونق بڑھائی۔یہ تقریب کے ایم سی اسٹوڈنٹس لٹریری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جس میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طبی ماہرین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران ڈاکٹرز پریمیئر لیگ 2026 کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی اور اس منفرد اسپورٹس اقدام کو طبی برادری کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا۔
تقریب کی کامیاب انعقاد میں آرگنائزنگ ٹیم کا کردار قابلِ تحسین رہا، جن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سراج، ایسوسی ایٹ میڈیکل ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ارم صابر، ایسوسی ایٹ میڈیکل ڈائریکٹرز ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد داوڑ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عباس علی، منیجر میڈیا اینڈ پروٹوکول ایم ٹی آئی-کے ٹی ایچ/کے ایم سی/کے سی ڈی سجاد خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حمزہ علی خان، اور عبداللہ وحید شامل ہیں، جنہوں نے اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں آفیشل ٹرافی کی رونمائی تھی، جس نے شرکائ میں آئندہ مقابلوں کے حوالے سے جوش و خروش مزید بڑھا دیا۔ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران پر مشتمل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد طبی ماہرین میں صحت مند سرگرمیوں، باہمی تعاون، ٹیم ورک اور ذہنی و جسمانی تندرستی کو فروغ دینا ہے تاکہ سخت ڈیوٹی اوقات کے ساتھ متوازن اور مثبت ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔