
All Pakistan Jansher Khan Squash Championship
جان شیر خان آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز سکواش مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

پشاور: جان شیر خان آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز سکواش مقابلے اختتام پذیر ہو گئے سندھ کے محمد صائم اور پی اے ایف کے مصطفی عرفان نے اپنی اپنی کیٹیگریز میں ٹرافی اپنے نام کرلی اختتامی تقریب کے موقع پر سابق عالمی چیمپئن جانشیر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری، کے پی اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر داؤد خان، سابق ورلڈ اسکواش چیمپئن جناب قمر زمان، لیجنڈ جناب محب اللہ خان، کے پی اسکواش ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر احسان اللہ خان، گروپ کیپٹن عرفان اصغر، کے پی ای سکواش اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل سیکریٹری آف پاکستان سکواش،صوبائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منصور زمان،فنانس سیکریٹری وزیر محمدسینئر کوچ اور چیف آرگنائزر منور زمان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
انڈر 11 کے فائنل میں سندھ سے تعلق رکھنے والے محمد صائم نے پی اے ایف کے ارباز زیب کو 11/9,10/12,11/6,12/10(3-1) سے شکست دی، انڈر 17 کے فائنل میں پی اے ایف کے مصطفی عرفان نے عبداللہ زمان کو شکست دی، پی اے ایف کے بھی اسکور 11/3,9/11,9/19/13,19/15 (11/3,9/11,19/13) رہا، آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔