شکیل الرحمن
پشاور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کا دوسرا راونڈ شروع ہوگیا۔ دوسرے راونڈ کے پہلے دن نیشنل کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں ایشال ایسوسی ایٹس نے پی ایچ اے راولپنڈی کے خلاف پہلی اننگز میں 309 رنز بنائے۔ایشال ایسوی ایٹس کی طرف سے عاشر محمود نے شاندار 141رنز سکور کئے۔جس میں پبدرہ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔ان کے علاوہ سجاد نے 39،زین بن فاروق نے 30 علی حسن بلوچ نے 27اورزاہد بشیر 23رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔۔پی ایچ اے کی جانب سے محمد طاہر نے چار جبکہ ابرار احمد ،فواد ارشد نے دودو کھلاڑی آوٹ کئے۔جواب میں پی ایچ اے کی ٹیم 239رنز پر آوٹ ہوگئی۔محمد عامار نے 71اور محمد عثمان نے 68رنز بنائے۔زاہد بشیر اور محمد شان نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ریلوے کرکٹ اسٹیڈیم ہری پور میں کنگز مین اکیڈیمی کی ٹیم احمد گلاس کے خلاف 282رنز پر آوٹ ہوگئی۔چارسدہ سے تعلق رکھنے والے نجب خان نے شاندار 105رنز سکور کئے۔جس میں تیرہ چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ آفان اشفاق نے چھ چوکوں کی مدد سے 73رنز بنائے۔جواب میں احمد گلاس کی ٹیم 110رنز پر آوٹ ہوگئی۔عالمزیب خان نے 45رنز بنائے۔کنگز میں اکیڈیمی کی جانب سے محمد فیضان غنی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ایبٹ آباد گراونڈ پر جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کی ٹیم ایم آئی ٹی سلوشن کے خلاف 179رنز پر آوٹ ہوگئی۔جے ڈبلیو ڈی کی جانب سے ناصر نواز نے شاندار 50رنز سکور کئے۔ان کے علاوہ سمیر منہاس نے 37اور محمد ذولکفال نے 36رنز بنائے۔ایم آئی ٹی سلوشن کی جانب سے خبیب خلیل نے چار اور محمد عرفان نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ایم آئی ٹی سلوشن کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 242رنز بناکر 63رنز کی سبقت حاصل کی۔عبداللہ شفیق نے 66رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔