شکیل الرحمن
پشاور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے شیڈول کا باضابطہ اغاز ہوگیا ہے، ہری پور کے مقام پر پہلا دن بارش کے باعث ضایع ہوگیا تھا۔دوسرے دن کے اختتام پرجے ڈی ڈبلیو شوگر ملزنے دو وکٹ کے نقصان پر 101رنز بنایے تھے۔صاحبزادہ فرحان اللہ 43پر ناٹ آوٹ تھے۔اس سے قبل
ایشال ایسوسی ایٹس نے چھ وکٹ کے نقصان پر 341 رنز بنایے تھے۔ اوپنرز عثمان خان اور علی حسن بلوچ نے ڈبل سنچری کا شاندار آغاز فراہم کیا ۔دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 209رنز کی رفاقت قایم ہویی۔اسی سکور پر عثمان خان 107رنز بناکر آوٹ ہوگیے انک اننگزمیں14چوکے اورچار چھکے شامل تھے۔237 کے مجموعی سکور پردوسرے اوپنر علی حسن بلوچ بھی 109رنز بناکر اوٹ ہوگیے۔انکی اننگزمیں 15چوکے اور دو چھکےشامل تھے۔ان کے علاوہ عاشر محمود نے40,سجاد نے 34اور ہارون صداقت نے32 رنزبنایے۔
یہ ٹورنامنٹ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس اور لسٹ اے پریذیڈنٹس کپ کے لیے کوالیفائنگ مرحلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ پہلی مرتبہ اس ایونٹ کو گولڈ اور سلور درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ سیزن کی بہترین 14 ٹیموں نے گولڈ کیٹیگری کے

لیے رسائی حاصل کی ہے۔
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ ٹیم 25 لاکھ روپے حاصل کرے گی۔ فائنل کے بہترین کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر، بہترین باؤلر، بہترین وکٹ کیپر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 50، 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
گولڈ مقابلوں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے
ایشال ایسوسی ایٹس، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، ایم آئی ٹی سلوشنز، پی ایچ اے راولپنڈی، ریلوے، احمد گلاس اور کنگز مین اکیڈمی کو اور
پول بی
ہائر ایجوکیشن کمیشن، کنگز مین، ونگ 999 اسپورٹس، غنی انسٹی ٹیوٹ، سردار گروپ، پورٹ قاسم اور وائٹل ٹی کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔
پول اے کے میچز ریلوے کرکٹ اسٹیڈیم ، ایبٹ آباد اور نیشنل کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جائیں گے، جبکہ پول بی کے مقابلے ڈایمنڈکرکٹ گراونڈ، شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم اور مرغزار کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہوں گے۔