پشاور: اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پانچویں دن فیصل آباد کی پہلی کامیابی پشاور ریجن اور کراچی ریجن وائٹس کا میچ بارش کی وجہ سے بغیر نتیجہ ختم دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا پہلے میچ میں بہاولپور کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اعشاریہ پانچ اوورز میں 158 رنز پر آل آئوٹ ہوئی بہاولپور کی جانب سے اوپننگ بلے باز محمد فیضان ظفر نے 27 گیندوں پر 4 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 36 رنز بنائے دانیال حسین راجپوت اور محمد سرور آفریدی نے 91 رنز کے مجموعی سکور پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد بالترتیب 25 اور 22 رنز کا اضافہ کیا فیصل آباد کی جانب فاسٹ بائولر زمان خان نے تین اعشاریہ پانچ اوورز میں 30 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا مومن قمر اور آفاق آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں فیصل آباد کی چوتھے اور پانچویں اوور میں دو وکٹیں گرنے کے بعد اوپننگ بلے باز عتیق الرحمن نے 94 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی عتیق الرحمن نے 51 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 15 چوکے اور ایک چھکا لگا کر فیصل آباد کو برتری دلائی

انہوں نے محمد اویس ظفر کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 91 رنز کی اہم شراکت بھی قائم کی ہدف کے کامیاب تعاقب کے آخر میں آصف علی اور محمد عرفان خان نے ایک ایک چھکا رسید کرتے ہوئے بالترتیب 14 اور 11 ناقابل شکست رنز بنائے بہاولپور کی جانب سے محمد باسط کی چار اوورز میں 23 رنز کے عوض تین وکٹیں گروپ اے میں کراچی وائٹس تین میچوں میں دو کامیابیوں کے ساتھ پانچ پوائنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر براجمان لاہور وائٹس دو میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ چار پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر موجود فیصل آباد ریجن نے تین میچوں میں صرف دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ پشاور کا دو میچوں میں ایک پوائنٹ ٹورنامنٹ میں جمعرات کو گروپ بی میں سیالکوٹ کا مقابلہ لاہور بلوز اور کراچی بلوز کا سامنا ملتان سے ہوگایاد رہے کہ دونوں گروپوں سے ٹاپ کی دو ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔