ہمایون خان
پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کے تاریخی طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی روشنی میں نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز منعقدہ پروقار افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے چیف کوچ شفقت اللہ تھے، جنہوں نے گیند کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر انور خان اور شکور خان سمیت دیگر اہم شخصیات اور فٹ بال شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ شاہ عالم کلب اور پشاور ریجن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو یکطرفہ ثابت ہوا
شاہ عالم کلب کے کھلاڑیوں نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پشاور ریجن کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ بہترین کوآرڈینیشن اور شاندار گول سکورنگ کی بدولت شاہ عالم کلب نے پانچ گول داغ کر ٹورنامنٹ میں اپنی برتری ثابت کر دی۔
منتظمین کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ کا مقصد صوبے میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے-