پشاور(سپورٹس رپورٹر)73 ویں قومی مسٹر پاکستان و جونیئر مسٹر پاکستان‘مسٹر کلاسک‘مینز فزیک اور ماسٹرز ‘چوتھی فٹنس چیلنج پاکستان چیمپئن شپ کے مقابلے چار فروری سے پشاور میں شروع ہورہے ہیں اس سلسلے میں پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن کے صدر طارق پرویز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کے لئے وہ خود (صدر کے پی بی بی اے طارق پرویز ) اور ان کے ساتھ چیئرمین کے پی بی بی اے ہدایت خلیل اللہ بحیثیت آرگنائزنگ سیکرٹری ذمہ د اریاں نبھائیں گے‘ طارق پرویز نے بتایا کہ یہ مقابلے چار فروری کو نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوں گے جس کے لئے گزشتہ روز منیجرز میٹنگ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جبکہ کھلاڑیوں کے ویٹس وغیرہ بھی گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے ‘پری ججنگ اور سیمی فائنل آج صبح دس بجے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے جبکہ فائنل ججنگ اور پبلک شو چار فروری کو صبح دس بجے نشترہال پشاور میں ہورہا ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل ہیں ‘جونیئر مسٹر پاکستان کے لئے ساٹھ کے جی سے ستر کے جی سے اوپر کی کیٹیگریز شامل ہیں‘نیشنل مسٹر پاکستان مقابلوں میں ساٹھ کے جی سے لے کر سو کے جی سے اوپر کی کیٹیگریز شامل ہوں گی ‘کلاسک باڈی بلڈنگ مقابلے اوپن ہوں گے ‘ماسٹرز پاکستان کے مقابلوں میں چالیس سال سے زائد اور پینتالیس سال سے اوپر کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں چوتھی فٹنس چیلنج چیمپئن شپ میں بھی مختلف کیٹیگریز کے کھلاڑی شامل ہوں گے مینز فزیک میں 23 سال تک کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں ۔