پشاور( سپورٹس رپورٹر)ثناءاللہ نے تمر گرہ سائکل ریس جیت لی۔ خیبر پختونخوا سائکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر تیمر گرہ لور دیر کے تعاون سے 30 جنوری 2026 صبح 11:45 بجے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر تیمر گرہ سے شروع ھوئی جس کا افتتاح میاں شفیق الرحمان تحصیل میونسپل آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ زائد سیف نے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ نثار احمد،صدر انجنئیر سید شایان علی شاہ اور جنرل سیکرٹری محمد علی بھی موجود تھے۔ ریس 15 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے مونڈا باجوڑ باءپاس چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے تمام ڈویڑن اور سائکلنگ کلبوں سے 46 ساہکل سواروں نے حصہ لیا مردان کے ثناءاﷲ نے پندرہ کلومیٹر کافاصلہ 28 منٹ اور32 سکینڈ مے طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن مردان ھی سے عمر فاروق۔ مردان ھی سے ھارون خان تیسری، ابو زر مالاکنڈ چوتھی، عدنان مردان پانچویں اور موبین جان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تیمر گرہ لور دیر واجد علی خان اور میاں شفیق الرحمان تحصیل میونسپل آفیسر تیمر گرہ نے کامیاب ساکلیسٹو میں کیش انعامات ٹرافیاں میڈلز سرٹیفکیٹ تقسیم کئے انجنئیر سید شایان علی شاہ صدر۔ محمد علی سیکرٹری جنرل خیبر پختون خواہ سائکلنگ ایسوسی ایشن بھی موجود تھے ٹیکنیکل آفیشل میں مراد علی انٹرنیشنل سائکلسٹ سید طاہر شاہ۔ شامل ھونگے جبکہ سرمد شباب چیف کمشنر تھے۔ نثار احمد اورگنائز نگ سیکرٹری