پشاور: خیبر پختونخوا سائکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر تیمر گرہ لور دیر کے تعاون سے سائیکل ریس 30 جنوری 2026 صبح 11:30 بجے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر تیمر گرہ سے شروع ہو گا جس کا افتتاح میاں شفیق الرحمان تحصیل میونسپل آفیسر کریں گے۔ ریس 15 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے مونڈا باجوڑ باءپاس چوک پر اختتام پذیر ہو گی۔ اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر تیمر گرہ لور دیر محمد عارف خان اور سید اظہر علی شاہ صدر پاکستان سائکلنگ فیڈریشن کامیاب ساکلیسٹو میں کیش انعامات ٹرافیاں میڈلز سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے انجنئیر سید شایان علی شاہ صدر۔ محمد علی سیکرٹری جنرل خیبر پختون خواہ سائکلنگ ایسوسی ایشن بھی شرکت کرے گی
ٹیکنیکل آفیشل میں مراد علی انٹرنیشنل سائکلسٹ سید طاہر شاہ۔ ذیشان۔ سیفور آور راشد اقبال شامل ھونگے جبکہ سرمد شباب چیف کمشنر ھونگے۔ نثار احمد اورگنائز نگ سیکرٹری ھونگے۔