پشاور: پشاور میں پیپلز ٹریڈرز فورم کے صدر عبدالولی گل ترابی، سیاسی وسماجی شخصیت عاقل خان کی قیادت میں ملاقات کی، وفد میں پریس اینڈ پبلشرز صدر ظفر خٹک، صوبائی جنرل سیکرٹری سلیم الرحمن کابلی بازار صدر نکاف اللہ، صدر اکبر خان، سوشل ورکر شاھد بلال چمکنی، داود خان، چیرمین اشتیاق، مولانا ابوبکر نقشبندی اور دیگر شامل تھے۔ وفد کے راہنماوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا ایک عوامی گورنر ہیں انکی جانب سے ہرمکتبہ فکر کو گورنر ہاوس میں جس طرح احترام اور عزت دی جاتی ہے اس سے عوام میں ریاست اور ریاستی اداروں کے بارے میں محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔

وفد نے گورنر کو پاک افغان سرحد کی بندش سے تاجروں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سرحدی صورتحال پر وفاق کی بھرپور توجہ ہے مگر امن ترجیح ہے ملک میں پر دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ ایسے حالات میں حکومت نے وطن اور عوام کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے حکمت عملی اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیئے ہمیشہ کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی آپ کا وکیل بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں سے کوئی مسئلہ نہیں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے ساتھ انٹرنیشنل قوانین کے مطابق عمل کیاجانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نمک منڈی اور پشاور کے دیگر علاقوں میں گیس سے متعلق کے مسائل پر گیس حکام نے مجھے بتایا ہے کہ اسکے حل کے لیئے کام شروع ہے۔
I lile this page
I like this page
Best releasing news
Like page
Best news page