ویسٹ انڈیز اگر پاکستان سے 0-3 سے جیت گیا تو 2027کے عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرلے گا۔
شکیل الرحمان
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریزکا پہلا میچ آج ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل تینوں میچز ویسٹ انڈیز کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اگر ویسٹ انڈیز 0-3سے جیت گیا تو رینکنگ میں 9ویں نمبر پر آجائے گا۔اور 2027کے عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرلے گا۔ٹاپ 10 ٹیموں نے براہ راست جانا ہے اور باقی ٹیموں نے کوالیفائر کھیلنا ہے۔پاکستان کے لئے یہ سیریز 2027کے عالمی کپ پر کچھ اثر نہیں کرے گا اس لئے کہ پاکستان کا عالمی رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک 137 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ پاکستان نے 63 اور ویسٹ انڈیز نے 71 میچز میں کامیابی حاصل کی۔
اگر ہم گزشتہ دو عشروں کا ریکارڈ دیکھیں تو پاکستان نے 2005 سے اب تک 25 ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتے ہیں۔ 10 میچز ہارے ہیں۔ باقی ٹائی ہیں ۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر 31 ایک روزہ میچز کھیل رکھے ہیں۔ 15 جیتے ہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور 16 ہارے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز ٹائی ہوئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں ایک روزہ سیریز 8 سال بعد کھیل رہی ہے۔ آخری سیریز پاکستان نے 2017 میں کھیلی تھی اور جیتی تھی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 11جون 1975کو برمنگھم کے مقام پر کھیلا گیا تھا یہ پہلے عالمی کپ کا مقابلہ تھا جو ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ سے جیتا تھا۔جبکہ دونوں ممالک کے درم،یان آخری ایک روزہ میچ 12جوں 2022کو ملتان کے مقام پر کھیلا گیا جو پاکستان نے 53رنز سے جیتا تھا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 18ایک روزہ سیریز کھیلی گئی ہے جس میں پاکستان نے گیارہ اور ویسٹ انڈیز نے چھ سیریز جیتی ہے ایک سیریز 2-2سے ڈرا رہی تھی۔1991-92کے بعد ویسٹ انڈیزپاکستان کے خلاف کوئی بھی ایک روزہ سیریز نہیں جیتی۔
ایک روزہ میچوں کے سیریز میں ویسٹ انڈیز کا زیادہ سے زیادہ سکور چار وکٹ کے نقصان پر 339رنز ہے جو انہوںنے 28جنوری 2005کو ایڈیلیڈ کے مقام پر پاکستان کے خلاف بنائے تھے۔اور میچ بھی جیت گئے تھے۔پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف زیادہ سے زیادہ سکور پانچ وکٹ کے نقصان پر 337رنز دواکتوبر 2016کو شارجہ کے میدان پر بنائے تھے۔اننگز کا کم سے کم سکور کا ریکارڈ پاکستان کا ہے جب پوری ٹیم 25فروری1993کو کالی آندھی کے خلاف کیپ ٹاون کے مقام پر 43رنز پر آوٹ ہوئی تھی۔ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف کم سے کم سکور 98رنز 14جولائی 2013کو پراویڈینس کے مقام پر بنے تھے۔دونوں ممالک کے درمیان ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز ویسٹ انڈین ڈیسمنڈ ہینز نے سکور کئے تھے انہوں 65میچوں میں پاکستان کے خلاف 41.92کی اوسط سے 2390رنز بنائے تھے انکا بہترین سکور 142رنز ناٹ آوٹ تھا۔انہوں نے اس دوران چار سنچریاں اور 18نصف سنچریا ں سکور کی تھی۔پاکستان کی طرف سے جاوید میانداد نے 64میچوں میں 33.85کی اوسط سے 1930رنز سکور کئے ہے۔جاوید میانداد نے ایک سنچری اور بارہ نصف سنچریا ں سکور کی تھی۔بولنگ میں پاکستان کے وسیم اکرم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 64میچوں میں 89وکٹیں اپنے نام کئے۔بہترین بولنگ 38رنز دیکر پانچ وکٹیں رہی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کورٹلی ایمبروز نے 44میچوں میں 69وکٹیں حاصل کر رکھی ہے۔انکی بہترین بولنگ 53رنز دیکر پانچ وکٹیں رہی۔
موجودہ سیریز میں دوسرا میچ دس اور تیسرا میچ بارہ اگست کو ٹرینیڈاڈ کے ہی مقام پر کھیلا جئیگا۔