ہمایون خان
پشاور: جمعرات کو کھیلے گئے پہلے میچ میں سیالکوٹ نے دفاعی چیمپئن لاہور بلوز کو 110رنز سے شکست دی لاہور بلوز 211رنز کے ہدف کے تعاقب میں 14 اعشاریہ دو اوورز کا سامنا کرتے ہوئے صرف 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی سیالکوٹ کے کپتان اور لیگ سپنر اسامہ میر کی شاندار بائولنگ، چھ وکٹیں لے اڑے اسامہ میر نے تین اعشاریہ دو اوورز میں آٹھ رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے پاکستان کی سرزمین پر بہترین ٹی ٹوئنٹی سپیل کا ریکارڈ قائم کر دیا سیالکوٹ کی جانب سے سفیان مقیم کی تین اوورز میں دو وکٹیں میچ کے آغاز میں لاہور بلوز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔

سیالکوٹ کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 31 گیندوں پر 57 رنز بنائے عبداللہ شفیق نے اپنی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے بھی لگائے۔ انہوں نے حسن نواز کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 80 رنز کی اہم شراکت بھی قائم کی حسن نواز نے 28 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چوکے اور دو چھکے لگا کر ٹوٹل میں 41 رنز کا اضافہ کیا سیالکوٹ کی اننگز کے آخر میں احسن حفیظ بھٹی کی شاندار بلے بازی صرف 17 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں سے مزین 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی محسن ریاض 26 گیندوں پر 30 رنز اور احسن کی جوڑی نے پانچویں وکٹ کے 76 رنز کی شراکت قائم کی لاہور بلوز کی جانب سے محمد رضوان اور حنین شاہ کی دو دو وکٹیں دوسرے میچ میں ملتان نے کراچی بلوز کو 74 رنز سے شکست دی ملتان کے کپتان امام الحق کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت ملی انہوں نے 71 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور مقررہ 20 اوورز میں 201 پر پہنچایا امام الحق نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نو چوکے اور دو چھکے لگائے اوپننگ بلے باز محمد نعیم نے 25 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ملتان کے ٹوٹل میں 39 رنز کا اضافہ کیا دونوں بلے بازوں نے چھ اعشاریہ دو اوورز میں اپنی ٹیم کو 70 رنز کا جارحانہ آغاز بھی فراہم کیا ملتان کی جانب سے بسم اللہ خان نے 23 گیندوں پر دو چوکے اور ایک چھکا رسید کرتے ہوئے 34 رنز بنائے وسیم اکرم جونیئر نے اننگز کا اختتام آٹھ گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنا کر کیا کراچی بلوز کی جانب سے شاہ نواز دھانی کی دو وکٹیں جواب میں کراچی بلوز کی پانچ وکٹیں سات اعشاریہ چار اوورز میں 56 رنز کے مجموعی سکور پر گرگئیں اوپننگ بلے باز احسان علی دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر 20 رنز پر آٹ ہوگئے

عثمان خان اور مہران ممتاز نے چھٹی وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت قائم کرکے مزاحمت کی کوشش کی عثمان 23 گیندوں کا سامنا کرکے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جبکہ مہران نے 10 گیندوں پر دو چھکے لگا کر 19 رنز بنائے ملتان کی جانب سے فاسٹ بائولر محمد اسماعیل کی تین اور عرفات منہاس کی دو وکٹیں ٹورنامنٹ میں جمعہ کے روز فیصل آباد کا مقابلہ پشاور اور بہاولپور کا سامنا لاہور وائٹس سے ہوگا۔