ملاقات کے دوران کھلاڑیوں نے گورنر کو چیک جونیئر اوپن 2026 (WSF) پشاور: پراگ میں اپنی شاندار کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ماہنور علی نے گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنی 26ویں بین الاقوامی کامیابی اپنے نام کی، جبکہ سحرش علی نے شاندار اسٹریٹ گیمز میں فتح حاصل کرتے ہوئے برانز میڈل جیتا۔

ماہنور اور سحرش علی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے مسلسل حوصلہ افزائی اور سرپرستی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی بہن، اسکواش کھلاڑی مہوش علی کی حالیہ اسپانسرشپ پر بھی گورنر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے بھر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کھیلوں کے ذریعے خیبرپختونخوا کا مثبت اور نرم تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کھلاڑیوں کو شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دی اور ان کی محنت، لگن اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کھلاڑی صوبے اور ملک کے سفیر ہوتے ہیں۔ گورنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کھیلوں اور نوجوان ٹیلنٹ کی مکمل سرپرستی جاری رکھیں گے اور کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔