پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں 360 کروڑ روپے میں فروخت کر دی گئیں، 7 ویں ٹیم ’ ایف کے ایس ‘ گروپ نے سب سے زیادہ 175 کروڑ روپے کی بولی لگا کر حاصل کی جبکہ 8 ویں ٹیم او زی ڈویلپرز نے 185 کروڑ کی بولی لگا کر خرید لی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی نیلامی کی تقریب میں 9 گروپس نے شرکت کی جن میں ساتویں ٹیم کیلئے سب سے زیادہ بولی ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے لگائی جو کہ حتمی ثابت ہوئی ۔
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کی بولی کا آغاز 110 کروڑ روپے سے ہوا، فاتح بولی دہندہ اور آئی ٹوسی میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا، دام لگتے رہے ، قدربڑھتی رہی ۔ آئی ٹو سی نے اپنی آخری بولی 174 کروڑ روپے دی جس کے جواب میں ایف کے ایس کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے لگائی اور ٹیم حاصل کر لی ۔
رنگ برنگی تقریب کا جناح کنونشن سینٹراسلام آبادمیں اہتمام کیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ، وفاقی وزیرعطاتارڑ، طلال چوہدری ، طارق فضل چوہدری شریک ہوئے ۔