شکیل الرحمان
پاکستان انڈر 19 اور زمبابوے انڈر 19 کے درمیان تین ملکی سیریز کا فائنل بروز منگل اولڈ ہرارینز، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے حال ہی میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری لیگ میچ بارش کے باعث نامکمل رہا تھا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور 208رنز پر آوٹ ہوگئی۔سمیر منہاس نے 48اور عثمان خان نے 41رنز بنائے۔سیریز میں پاکستا ن نے افغانستان کو دو بار اور زمبابوے نے افگانستان کو ایک بار شکست دی تھی۔

زمبابوے اور پاکستان انڈر 19تیموں کے درمیان دونوں میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوئے تھے۔اس تین ملکی سیریز کے گروب سٹیج کے چار میچوں کے بعد بیٹنگ ٹیبل پر سمیر منہاس ٹاپ پر ہے۔انہوںنے 246 رنز سکور کیے۔انکی بہترین اننگز 142رنز کی رہی اور اوسط 61.50رہا۔انہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری سکور کی۔دوسرے نمبر پر نائب کپتان عثما ن خان نے 56.25کی اوسط سے 225رنز بنائے۔بہترین اننگز 121رنز کی رہی۔انہوں نے ہی ایک سنچری سکور کی۔تیسرے مبر پر افغانستان کے عثمان سعادت نے 43.33کی اوسط سے 130رنز بنائے۔بہترین اننگز75رنز کی رہی۔چوتھے نمبر پر افغانستان کے ہی محبوب خان نے 42.33کی اوسط سے 127رنز بنائے۔پانچویں نمبر پر پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے 25کی اوسط سے 100رنز بنائے بہترین اننگز 65رنز کی رہی۔بولنگ میں افغانستان کے سلام خان نے 9.64کی اوسط سے 14کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بہترین بولنگ گیارہ رنز دیکر چار وکٹیں رہی۔دوسرے نمبر پر زمبابوے کے پی مزائی نے 13.83کی اوسط سے چھ وکٹیں حاصل کی۔

بہترین بولنگ 32رنز دیکر چار وکٹیں رہی۔تیسرے نمبر پر پاکستان کے عمر زیب رہے جنہوں نے 14.80کی اوسط سے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بہترین بولنگ 31رنز دیکر پانچ وکٹیں رہی۔
کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ تین ملکی سیریز نے ہمیں انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے بہترین تیاری کا موقع دیا، فائنل میں میزبان ٹیم کے خلاف کھیلنا چیلنج ہوگا، ہم مثبت انداز میں ٹورنامنٹ کا اختتام فتح کے ساتھ کرنا ہے۔تاکہ آئی سی سی انڈر 19 عالمی کپ کے لئے ہمارا مورال بلند ہو۔یہ عالمی انڈر 19کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک زمبابوے کے ساتھ نمیبیا میں بھی کھیلا جائے گا۔