شکیل الرحمان
ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے زمبابوے پہنچ گئی۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کر رہے ہیں۔روانگی سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کو نیک تمناں کے ساتھ الوداع کیا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم اسلام آباد سے براستہ دبئی زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے لئے روانہ ہوئی۔ٹیم مینجمنٹ بھی اسکواڈ میں شامل تمام 15 کھلاڑیوں کے علاوہ اسی پرواز کے ذریعے زمبابوے پہنچ گئی۔تین ملکی سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر سے 6 جنوری تک کھیلی جائے گی۔تین ملکی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے شامل ہیں۔آئی سی سی انڈر 19 عالمی کپ 14 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹورنامنٹس 50 اوورز فارمیٹ کے ہونگے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی۔تین ملکی سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب ,مومن قمر، محمد صیام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس شامل ہیں۔
تین ملکی ٹورنمنٹ کا شیڈول درج ذیل ہے۔
25 دسمبر کو زمبابوے بمقابلہ افغانستان، ہرارے اسپورٹس کلب میں افتتاحی میچ کھیلا جایے گا۔27 دسمبر – افغانستان بمقابلہ پاکستان، ہرارے اسپورٹس کلب کے مقام پر ہوگا۔29 دسمبر – زمبابوے بمقابلہ پاکستان، پرنس ایڈورڈکے میدان پر۔31 دسمبر – زمبابوے بمقابلہ افغانستان، سن رائز اسپورٹس کلب2 جنوری – پاکستان بمقابلہ افغانستان، سن رائز اسپورٹس کلب کے میدان پر مدمقابل ہونگے۔ 4 جنوری – زمبابوے بمقابلہ پاکستان، اولڈ ہاریئنز اسپورٹس کلب6 جنوری کوفائنل، اولڈ ہاریئنز اسپورٹس کلب کے مقام پر کھیلا جائے گا۔