پشاور (اسپورٹس رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا کے جوڈو کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم میڈلز اپنے نام کیے۔منفی 55 کلوگرام کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کے سید شاہ فیصل نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ فیصل نے پورے مقابلے میں نمایاں برتری برقرار رکھی اور حریفوں کو کسی موقع نہیں دیا۔
اسی طرح منفی 50 کلوگرام کیٹیگری میں عدنان احمد نے بھرپور مقابلے کے بعد کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ عدنان نے سخت مقابلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی میڈل ٹیبل میں اہم اضافہ کیا۔
کراچی میں جاری ان مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو ٹیم انتظامیہ اور شائقین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے جبکہ صوبے کے لیے یہ فخر کے لمحات ہیں۔مزید مقابلے جاری ہیں اور خیبر پختونخوا کی ٹیم پر امید ہے کہ آئندہ ایونٹس میں بھی نمایاں نتائج حاصل کیے جائیں گے۔