پشاور: نئے منتخب سیکرٹری برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ محمد آصف نے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تاشفین حیدر اور دیگر افسران نے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا شاندار اور پرجوش استقبال کیا۔ دورے کا مقصد محکمے کے مستقبل کی حکمت عملیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک مثبت سنگ میل ثابت ہوا۔ دورے کے دوران بامقصد اور تعمیری کام پر بات چیت کا تبادلہ ہوا جس میں صوبے میں کھیلوں کی ترقی، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، اور سپورٹس انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے بھی نئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے ساتھ تعاون کیا اور اسے مبارک باد بھی پیش کی۔انہوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اہداف کو موثر طریقے سے حاصل کرنے کے لیے ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ سیکرٹری صاحب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ محکمے کی کارکردگی اور سپورٹس کے مستقبل کو تقویت دینے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔اس اہم دورے سے محکمہ سپورٹس کے اندر ایک تازہ ولولہ اور جوش پیدا ہوا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں کھیلوں کی ترقی کے لیے مزیدموثر اور ٹھوس اقدامات دیکھنے میں آئیں گے۔