
پشاور(سپورٹس رپورٹر) خواتین لیکروس کپ ایبٹ آباد ایگلز کی ٹیم نے جیت لی فائنل میں شاہینز کو 4-9 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ہزارہ ڈویڑنل لیکروس ایسوسی ایشن نے ریجنل اسپورٹس آفس ہزارہ کے تعاون سے ایبٹ آباد ہاکی گراو نڈ میں خواتین لیکروس کپ کا انعقاد کیاگیا۔ اس ایونٹ میں چار ٹیموں کی 30کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ فائنل میچ میں ایبٹ آباد ایگلز نے شاہینز کو 9-4سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

ریجنل اسپورٹس آفیسر احمد زمان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اذکا نورنے تقریب کے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ جبکہ سید الیاس شاہ، سینئر نائب صدر خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں یادگاری شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پرانٹر نیشنل کھلاڑی مقدس طارق اور مومنہ طارق بھی موجود تھیں ۔