
ایسوسی ایشن کو مرد و خواتین ایتھلیٹکس ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز کروانے کی ہدایت دے دی: احمد علی راجپوت
کراچی(سپورٹس رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز 2025ء کے سلسلے میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت نے سندھ کی تمام ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور صدر کو مرد و خواتین ایتھلیٹکس ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز کروانے کی ہدایت دے دی۔ روینگ، جوڈو، جمناسٹک، والی بال، ایتھلیٹکس، باڈی بلڈنگ، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، وشو، ٹینس، آرچری اور ویٹ لفٹنگ نیٹرائلز کا اعلان کردیا ہے۔ پہلے تمام ڈویژن حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ اور بے نظیر آباد میں ٹرائل ہوں گے اور فائنل ٹرائلز 22 اکتوبر کے بعد کراچی میں ہوں گے۔ سندھ روینگ۔ آج سے 16 اکتوبر 2025ء تک دوپہر 3:00بجے سے 6:00 بجے شام تک کراچی بورڈ کلب کراچی میں ھونگے۔ تمام خواہشمند ایتھلیٹس سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ ٹرائلز کا انعقاد منظم اور خوش اسلوبی سے مکمل کیا جا سکے۔