
کوئٹہ: دوسرا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ایک شاندار اور سنسنی خیز فائنل کے بعد اختتام پذیر ہوا۔جہاں کوئٹہ ڈسٹرکٹ نے گورنر الیون کو دو وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ایوب کمپلیکس کے نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کے زیرِ سایہ کھیلا گیا۔اس موقع پر شا یقین کرکٹ نے سیکریٹری کھیل درا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بلوچستان کے کرکٹ مداحوں کے لیے ایک شاندار اور تاریخی ایونٹ کا اہتمام کیا۔ دوسرے آل پاکستان چیف منسٹر کرکٹ گولڈ کپ کا انعقاد، وہ بھی ریکارڈ انعامی رقم کے ساتھ، بلاشبہ ایک خوش آئند قدم ہے یہ ٹورنامنٹ نہ صرف بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر سامنے لانے کا موقع فراہم ہوا بلکہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی جانب بھی ایک بڑا سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔
