
پشاور: پاکستان میں کرکٹ کا جذبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے جہاں وزیراعظم یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے جاری ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹرائلز ملک بھر کے ہزاروں نوجوانوں کو متاثر اور بااختیار بنا رہے ہیں۔اسی ٹرائلز کی ایک کوشش پشاور کے اسلامیہ کالج گرائونڈ میں منعقد ہوگا۔جس میں 16 ستمبرکو نوجوان کرکٹر لڑکوں کا ٹرائلز ہوگا اور 17ستمبر کو لڑکیوں کے ٹرائلز ہوں گے۔لاہور قلندر کا پشاورکے ٹیلنٹیڈ اور کرکٹ کے شوئقین نوجوانوں کو بھر پور شرکت کرنے کی ہدایت۔ یہ ملک گیر مہم PMYP اور لاہور قلندرز کے عالمی شہرت یافتہ پلیئر ڈیویلپمنٹ پروگرام (PDP)کا مشترکہ منصوبہ ہے جو ان نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کر رہا ہے جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا۔ گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے چیئرمین نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم اس جذبے کو صحیح سمت میں لے جا رہے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے لاہور قلندرز پر اعتماد کیا اور اس قومی مہم کو ممکن بنایا۔ ہمارا پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام جو کبھی ایک خواب تھا، آج دنیا بھر میں ایک ماڈل کے طور پر اپنایا جا رہا ہے۔ ان کہنا ہے کہ یہ یہ پروگرام محض ٹیلنٹ کی تلاش نہیں، بلکہ ایک قومی تبدیلی کی حکمت عملی ہے۔ لاہور قلندرز کے کامیاب PDP ماڈل کے ذریعے ہم نوجوانوں کو وہ پہچان، رہنمائی اور پلیٹ فارم فراہم کر رہے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں۔ ہم کیریئرز بنا رہے ہیں، معاشرتی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں، اور کرکٹ کے ذریعے پاکستان کو ایک کر رہے ہیں۔