
پشاور: پاکستان ٹینس فیڈریشن کی نگرانی میں خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وہیل ٹینس کے فروغ کے لئےجاری تربیتی پروگرام کے سلسلے میں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں دوسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد افراد باہم معذوری کھلاڑیوں کو دیگر عام کھلاڑیوں کے برابر کھیل کود اور تربیت کے برابر مواقع فراہم کرنا ہے۔ سیشن کے موقع پر کراچی کے عبدالنعمان مہمان خصوصی تھے، کوآرڈی نیٹر وہیل چیئر ٹینس اورسینئر نائب صدر خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن عمر ایاز خلیل، چیف کوچ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس شفقت اللہ، کرکٹ کوچ پرویز خان، ٹیبل ٹینس کوچ افسر اور کھلاڑی ثاقب عمر، حمزہ رومان اور اسرار گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیشن میں صوبے بھر سے نوجوان اتھلیٹس نے شرکت کی اور وہیل چیل ٹینس کے فروغ کے لئے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے تجاویز دیں۔ سیشن میں وہیل چیئر ٹینس پانچ لڑکیوں اور ا?ٹھ لڑکوں نے کوچ نعمان، شہریار، ذاکر اور رومان گل کی نگرانی میں تربیت حاصل کی بعد ازاں ان کے درمیان نمائشی میچ کرائے گئے۔