
پشاور: صوبائی وزیر کھیل و آمور نوجوانان سید فخرجہان نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے فلڈ ریلیف چیرٹی میچ میں جمع ہونے والی رقم کا مبلغ 1 کروڑ اور 75 لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا۔ مذکورہ رقم پی ڈی ایم اے کے تحت فلڈ ریلیف کیلئے خیبر بنک کے بنائے گئے اکاونٹ میں جمع کیا جائے گا جو صوبے میںسیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری کھیل و آمور نوجوانان سعادت حسن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق فلڈ ریلیف چیرٹی میچ میں 15 ہزار جنرل ٹیکٹس فروخت ہوچکے تھے جس کی قیمت 1 ہزار روپے فی ٹکٹ مقرر کی گئی تھی100 ٹیکٹس وی آئی پی کیٹگری کے فروخت ہو چکے تھے جسکی قیمت 10 ہزار روپے مقرر تھی جبکہ 30 ٹیکٹس وی وی آئی پی کیٹگری کے فروخت ہو چکے تھے جس کی قیمت 50 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔