
کوئٹہ: کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے میگا اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے کھیلوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یکم ستمبر سے شروع ہونے والا دوسرا آل پاکستان وزیرِاعلی بلوچستان گولڈ کپ کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک دلچسپ میچ میں ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی پشاور کی چیف منسٹر بلوچستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار جیت ڈی سی اے پشین کو 167رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔

ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 19.5 اوورز میں 236رنز سکور کئے۔ جس میں شاہ زیب نے61، شفیق اللہ نے 48 اورسلمان خان نے 36رنز سکور کئے۔ جواب میں ڈی سی اے پشین کی پوری ٹیم 10.2اوورز میں 69رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی پشاور کے بدرالدین، فواد اور آفاز نے بالترتیب 2 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے سی ایم بلوچستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اسوقت کوئٹہ میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 26 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔جن میں بلوچستان کے رجسٹرڈ 18اضلاع کی ٹیمیں اور پاکستان کے دیگر صوبوں سے 8ٹیمیں شامل ہوں گی۔ایونٹ میں مجموعی طور پر51میچز کھیلے جائیں گے اور اس دوران ملک کے نامور انٹرنیشنل کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔