
عاصم شیراز
پشاور: ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے زیراہتمام معرکہ حق جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کے سلسلے لیکروس میل وفیمیل مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ ایونٹ میں 4مردوں کی ٹیموں اور 4خواتین کی ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ تقریباً 50کھلاڑیوں نے کھیل کا شاندار مظاہرہ پیش کیا مردوں کے مقابلے میں پشاور ریڈ ٹیم نے سنسنی خیز فائنل میں سٹی یونیورسٹی کو 5-4سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ عبید کو شاندار کارکردگی پر ایم وی پی سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاجنہوں نے فائنل میں 3گول اسکور کیے۔خواتین کے مقابلے میں شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی ٹیم نے پشاور گرین کو 7-4سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔ روشنی کو ایم وی پی کا اعزاز دیا گیا جنہوں نے 3گول اور 2اسسٹ کے ساتھ اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹورنامنٹ کے آفیشلز میں فیصل، مس سلمی فیض، مس گل پری، عبید، اور ساجد اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس، سٹی یونیورسٹی شامل تھے۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی وزیرِ کھیل خیبر پختونخوا سید فخر جہان اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس کے پی، مسٹر تاشفین حیدر تھے، جنہوں نے ٹرافیاں، ایوارڈز اور یادگاری تحائف تمام شرکاء میں تقسیم کیے۔اس شاندار ایونٹ کے انعقاد اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کا پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ریجنل اسپورٹس آفیسر پشاور، مسٹر کاشف فرہان کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔