
By Shakeelur Rehman
پشاور: اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی ٹیمیں آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
گزشتہ روز لیزر سٹی باولنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز میں پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں اعجاز الرحمن، دانیال اعجاز، افضل اختر اور اعزاز الرحمن، خیبرپختونخوا کے نوید خان، دانیال شاہ، فہیم اکبر شاہ رخ رضا اور پنجاب کی ٹیم کے محمد حسین چھٹہ، سلیم بیگ، شہزاد رانا اور جنید شفیق نے چیمپئن شپ کی ٹیم کیٹگریز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔خیبر پختونخوا ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزیی نے حال ہی میں یہ نیی ذمہ داری سنبھالی اور پہلے ہی شرکت میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے فاینل تک رسایی حاصل کرلی۔جوکہ آصف اورکزیی کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی نو کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 14 اگست کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے