
Valley Ball winner team
ہمایون خان
پشاور: معرکہ حق جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ ریلوے کلب حویلیاں نے خالد کلب بانڈی کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جنید رحمن نے انعامات تقسیم کئے۔ ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے حویلیاں میں جاری معرکہ حق جشن آزادی والی بال فائنل میں بیسٹ آف فائیو میں ایک دلچسپ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریلوے کلب حویلیاں نے خالد کلب بانڈی عطائی خان کو25;23;25;23;23;25;23;25;25;22;سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جنید رحمن نے انعامات تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے ضلعی انتظامیہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے اور یہ ایونٹس اسی سلسلے کی کڑی ہے جبکہ نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھیل کسی بھی صحت مند جسم اور صحتمندانہ معاشرے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور کھیلوں کے انعقاد سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔