
نمائشی میچ میں منسٹر سپورٹس سید فخر جہاں اور ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کی شاندار بیٹنگ
پشاور: (ہمایون خان سپورٹس/کلچر رپورٹر) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا ، ریجنل سپورٹس آفس پشاور اورضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام معرکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ نمائشی کرکٹ میچ میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چالیس رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس یوسف آفریدی کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ، اے ڈی اکاؤنٹس شاہ فیصل خیبر یونین جرنلسٹس کے سیکرٹری ارشاد علی،سپورٹس رائٹرز کے صدر عاصم شیراز سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھی

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں معرکہ حق یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں نمائشی کرکٹ میچ میں محکمہ کھیل کی ٹیم جس کی قیادت صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہاں کر رہے تھے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ دس اوورز میں 120رنز بنائے جس میں یوسف آفریدی 55 ، منسٹر سپورٹس سید فخر جہاں 25اور ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر 18رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے

ایس ڈبلیو اے کی جانب سے شاہد آفریدی ، ارشاد علی ،شہزادہ فہداور بلال آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا جواب میں سپورٹس رائٹرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 80رنز بناسکی ، ارشاد علی 22، بلال آفریدی 19اور وقار احمد 14رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ،اس طرح ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کی ٹیم نے چالیس رنز سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ، آخر میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہاں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، معرکہ حق یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں 14 اگست تک مختلف پروگرامز منعقد ہونگے۔