عاصم شیراز
پشاور: خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی محمد سلیم مروت کی ہدایات پر کراچی میں کھیلی گئی قومی ٹینس چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔ خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عمر ایاز خلیل نے کھلاڑیوں میں 10، 10 ہزار روپے تقسیم کئے۔

انڈر 14 سنگلز میں دو گولڈ اور ایک برونز میڈل جیتنے پر جنید خان، مرد ڈبلز میں ایک گولڈ، مرد سنگلز میں ایک اور برونز میڈل جیتنے پر برکت اللہ اور ایک برونز میڈل جیتنے پر شایان آفریدی کو انعام دیا گیا۔ عمر ایاز خلیل نے کھلاڑیوں کی بہتر کوچنگ اور رہنمائی پر کوچ شہریار اور نعمان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔