
ہمایون خان

ایبٹ آباد:باسکٹ بال ہزارہ ریجن چیمپئن شپ (انڈر 16) مانسہرہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد اپنے نام کر لی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مصور خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔چیمپئن شپ میں میزبان مانسہرہ ، ایبٹ آباداور ہری پور کی ٹیموں نے حصہ لیا۔سیمی فائنل میں مانسہرہ نے ہری پور کو شکست دی جبکہ ایبٹ آباد گرین نے ریڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی فائنل میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد مانسہرہ نے ایبٹ آباد کی ٹیم کو ہرایا اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس شکیل احمد احسان لالہ وقاص وکی شمس الحق اور شائقین باسکٹ بال کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہزارہ ریجن باسکٹ بال رفیق خان نے کہا کہ سلیکشن ونر اور رنر ٹیم میں سے کھلاڑیوں کو چن کر اسلام آباد یوتھ گیمز کے لئے پشاور بھیجا جائیگا جہاں فائنل ٹرائلز ہونگے اور خیبر پختونخواہ ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا۔