
عاصم شیراز
پشاور:خیبر پختونخوا کے کھیلوں کی تنظیموں کے صدور اور سیکرٹریز کے ایک ہائی لیول وفد نے گذشہ روز خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہارون ظفر کی قیادت میں جرگہ کی صورت میں سابق صوبائی وزیر کھیل و سابق صدر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ سے ملاقات کی۔

جرگہ ممبران نے سید عاقل شاہ سے درخواست کی کہ خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل کی میٹنگ میں آپ کیلئے ایک نئے عہدہ کی منظوری لیتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کا عہدہ لینا نہیں چاہتے جس پر جرگہ ممبران و مشران نے سید عاقل شاہ سے پرزور التجا کی کہ سپورٹس کی بہتری اور ترقی کیلئے آپ ہماری سرپرستی کیلئے آمادہ ہو جائیں جرگہ ممبران کے پرزور التجا پر انہوں نے کھیلوں کی بقاکیلئے آمادگی کا اظہار کیا ۔ جرگہ ممبران نے خدا کو حاظر و ناظر جان کر حالفایہ عہد کیا کہ جو بھی قدم اٹھایا جائے گا وہ اپنے مشر سید عاقل شاہ کی مشاورت سے اٹھایا جائے گااور ان کا ہر فیصلہ سب کیلئے قابل قبول ہوگا۔ جرگہ نے ممبران نے سید عاقل شاہ کا ان کی سرپرستی قبول کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہوں نے سید عاقل شاہ کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کا عہد کیا۔