
By Ijaz Ahmad Khan
پشاور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلے نیشنل یوتھ گیمز 2025 اسلام آباد میں منعقد ہوں گے، جن میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے ٹرائلز میں شرکت کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایسے تمام کھلاڑی جن کی عمر 16 برس سے کم ہے، وہ ٹرائلز کے وقت اپنی شناختی دستاویزات، یعنی فارم-بی، اسمارٹ کارڈ یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) ساتھ لانا یقینی بنائیں۔ ان دستاویزات کے بغیر کسی کھلاڑی کو ٹرائلز میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یوتھ گیمز میں شرکت کے لیے مختلف کھیلوں کی عمر کیٹیگریز بھی جاری کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق ہر کھیل کے لیے مقررہ سال میں پیدا ہونے والے کھلاڑی ہی اہل ہوں گے۔

ایتھلیٹکس: 15-16 سال، پیدائش 2009 سے 2010، بیڈمنٹن: 14-17 سال، پیدائش جنوری 2008 سے دسمبر 2011، باسکٹ بال: 14-16 سال، پیدائش 2009 سے 2011 ،باکسنگ: 15-16 سال، پیدائش 2009 سے 2010 ای-اسپورٹس: 15-18 سال، پیدائش 2007 سے 2010, گالف: 15-18 سال، پیدائش 2007 سے 2010 ,جو جِتسو: 15-17 سال، پیدائش 2008 سے 2010، جودو: 14-17 سال، پیدائش 14 نومبر 2008 سے 31 اکتوبر 2011، کبڈی: 15-18 سال، پیدائش 2007 سے 2010، ٹیبل ٹینس: 14-16 سال، پیدائش 2009 سے 2011 ، تائیکوانڈو: 15-16 سال، پیدائش 2009 سے 2010، سوئمنگ: 14-17 سال، پیدائش 1 جنوری 2009 سے 31 دسمبر 2011

انڈور والی بال: 15-18 سال، پیدائش 2007 سے 2010، بیچ والی بال: 14-16 سال، پیدائش 2009 سے 2011
، ویٹ لفٹنگ: 14-17 سال، پیدائش 2008 سے 2011، فری اسٹائل: 15-17 سال، پیدائش 2008 سے 2010 ،بیچ ریسلنگ: 15-17 سال، پیدائش 2008 سے 2010 ہاکی: 14-17 سال، پیدائش 2008 سے 2011

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرائلز صوبے کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل یوتھ گیمز میں صوبے کی نمائندگی کا موقع دیا جائے گا۔