
پشاور کے نواحی علاقے ناصر باغ روڈ پر واقع بادیزئی کرکٹ گراؤنڈ میں بادیزئی سپر لیگ سیزن فور کا شاندار اور یادگار فائنل میچ منعقد ہوا جس نے مقامی نوجوانوں اور کرکٹ کے شائقین کو جوش و جذبے سے بھر دیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے بھرپور محنت اور جذبے سے حصہ لیا۔
میچ کے آغاز میں کویٹہ گلڈیٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے مقررہ 9 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز کا بڑا ہدف سیٹ کیا۔ یاسین نے ٹیم کے لیے سب سے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 13 گیندوں پر 46 رنز بنائے جس میں جارحانہ شاٹس، چوکے اور چھکے شامل تھے۔ ان کی اننگز نے نہ صرف ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی بلکہ شائقین کو بھی خوب محظوظ کیا۔
یاسین کی اسی شاندار پرفارمنس کے اعتراف میں انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ان کا پراعتماد انداز اور تیز کھیلنے کی صلاحیت نے یہ ثابت کر دیا کہ علاقے میں چھپا ہوا ٹیلنٹ ملکی سطح پر بھی مقام حاصل کر سکتا ہے۔
جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری۔ ٹیم نے ابتدا میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن کویٹہ گلڈیٹرز کے بالرز کی بہترین بولنگ اور فیلڈنگ کے باعث کراچی کنگز کی ٹیم دباؤ میں آ گئی۔ وہ اپنی اننگز کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف سے پیچھے رہ گئی۔ تاہم کوئٹہ کی جانب سے خالد آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا۔ ان کی انفرادی کارکردگی پر بھی انہیں مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا۔