
ہمیں اس عظیم تعلیمی ادارے کی ترقی کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔ تحقیق کے میدان میں بھرپور سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا: وائس چانسلر اسلامیہ کالج ڈاکٹر سلجوقی
قادر خان

پشاور: اسلامیہ کالج پشاور کے شعبہ جاتی سربراہان کا اجلاس مرکزی کمیٹی روم میں شعبہ جاتی سربراہان کا اجلاس پروفیسرڈاکٹر احمد الرحمن سلجوقی نے کی۔اجلاس میں اسلامیہ کالج داد زاہد اسلامیہ کالج کے پرنسپل، اسلامیہ کالج گرلز سیکشن کی پرنسپل ڈاکٹر وقار النساء، اسلامیہ کالجیٹ کے پرنسپل سکندر خان ایڈمن آفیسر ڈاکٹر شبیر کاکاخیل ڈائریکٹر سیکورٹی ڈاکٹر ریاض پروسٹ بوائز سید کمال فیمیل پروسٹ ڈاکٹر حمیرا خان چیف پراکٹر ڈاکٹر سلیم الرحمن نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ کالج ڈاکٹر سلجوقی نے کہا کہ ہمیں اس عظیم تعلیمی ادارے کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔ تحقیق کے میدان میں بھرپور سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا، اور ادارے میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور پیشہ ورانہ رویے کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔ اور سپورٹس کے میدانوں کو آباد اور سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو سہولیات فراہم کرینگے۔