نیشنل جونیئر کراٹے مقابلے چیمپئن شپ کا پروقار تقریب میں آغاز
ہمایون خان
پشاور: نیشنل جونیئر گیمز کے کراٹے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے مقابلے تین روز جاری رہے گی نیشنل جونیئر گیمزکے کراٹے مقابلوںکاباضابطہ افتتاح ڈی جی سپورٹس تاشیفن حیدرنے کیا اس موقع پرکراٹے فیڈریشن کی چیف ایگزیکٹیو عندلیب سندھو،چیئرمین محمدجہانگیر کو آرڈنیٹرکے پی جوڈوشاہ فیصل اوردیگرافراد بھی کثیرتعداد میں موجودتھے۔ایونٹ میں میزبان خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب،سندھ بلوچستان ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن،گلگت بلستان اورکشمیرسے بچے اوربچیاں شرکت کررہی ہیں۔

پنجاب نے سندھ کوہراکرنیشنل جونیئر چیمپین شپ بیڈمنٹن کاٹیم ایونٹ معرکہ جیت لیا۔
پشاور: ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کے سلسلے میں بیڈمنٹن خواتین مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں پنجاب نے سندھ کو تین صفر سے شکست دیدی ، نیشنل جونیئر گیمزکے بیڈمنٹن مقابلے پشاورکے داود بیڈمنٹن ہال میں شروع ہوگئے پہلے روز ٹیم ایونٹ میں پنجاب نے سندھ کی ٹیم کو بااسانی تین صفر سے ہراکرخواتین مقابلوں کا ٹیم ایونٹ جیت لیا۔ٹیم ایونٹ کے پہلے مقابلے میں پنجاب کی روشنانے سندھ کی زہراقاسم کوسٹریٹ سیٹس میں مات دی دوسرے مقابلے میں پنجاب کی ہمنہ اورتسنیہ نے سندھ کی حسبہ اورمانورکو جبکہ تیسرے مقابلے میں پنجاب کی حمنہ نے سندھ کی مریم کوشکست دیر بیڈمنٹن خواتین ٹیم ایونٹ اپنے نام کردیاا س موقع پردائریکٹرجنرل سپورٹس تاشفین حیدر، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس یوسف آفرید ی اوربیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میاں صداقت شاہ بھی موجودتھے ۔

پشاور میںنیشنل جوجٹسو ریفریز اینڈ ججز سیمینار کا انعقاد
پشاور: پاکستان جوجٹسو فیڈریشن اور خیبرپختونخوا جوجٹسو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل جوجٹسو ریفریز اینڈ ججز سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 25 سے زائد مرد و خواتین ریفریز نے شرکت کی۔سیمینار میں کراچی سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ریفریز دلاور سنان اور ابو حریرہ نے بھی شرکت کی۔ دونوں آفیشلز نے حال ہی میں ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں ریفری کے فرائض انجام دیے تھے۔اس موقع پر پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے ڈائریکٹر تحسین اللہ نے بتایا کہ نیشنل ریفریز اینڈ ججز سیمینار کا مقصد ریفریز اور ججز کو جوجٹسو کے نئے قوانین، قواعد و ضوابط اور بین الاقوامی معیار کے مطابق فیصلہ سازی کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کے ریفریز کو جدید قوانین پر عبور حاصل ہوگا جس سے وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی موثر نمائندگی کرنے کے قابل بن سکیں گے۔تحسین اللہ نے مزید بتایا کہ آئندہ قومی چیمپئن شپ سے قبل دیگر صوبوں میں بھی ریفریز اور ججز کے لیے اسی نوعیت کے سیمینارز منعقد کیے جائیں گے تاکہ ملک بھر کے آفیشلز نئے قوانین سے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں اور مقابلوں کے دوران یکساں اور بہتر فیصلہ سازی کو یقینی بنایا جا سکے۔سیمینار کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

پنجاب نے سندھ کوہراکرنیشنل جونئر چیمپین شپ بیڈمنٹن کاٹیم ایونٹ معرکہ جیت لیا
پشاور: ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کے سلسلے میں بیڈمنٹن خواتین مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں پنجاب نے سندھ کو تین صفر سے شکست دیدی ، نیشنل جونیئر گیمزکے بیڈمنٹن مقابلے پشاورکے داود بیڈمنٹن ہال میں شروع ہوگئے پہلے روز ٹیم ایونٹ میں پنجاب نے سندھ کی ٹیم کو بااسانی تین صفر سے ہراکرخواتین مقابلوں کا ٹیم ایونٹ جیت لیا۔ٹیم ایونٹ کے پہلے مقابلے میں پنجاب کی روشنانے سندھ کی زہراقاسم کوسٹریٹ سیٹس میں مات دی دوسرے مقابلے میں پنجاب کی ہمنہ اورتسنیہ نے سندھ کی حسبہ اورمانورکو جبکہ تیسرے مقابلے میں پنجاب کی حمنہ نے سندھ کی مریم کوشکست دیر بیڈمنٹن خواتین ٹیم ایونٹ اپنے نام کردیاا س موقع پردائریکٹرجنرل سپورٹس تاشفین حیدر،ایڈمنسٹریٹرپشاورسپورٹس کمپلیکس یوسف آفرید ی اوربیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میاں صداقت شاہ بھی موجودتھے۔