پشاور(سپورٹس رپورٹر)61 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 6 اپریل سے پشاور میں واقع پی ایس بی جمنازیم ہال میں شروع ہورہی ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ڈپٹی پریذیڈنٹ ‘کے پی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور ڈائریکٹر ٹورنامنٹ کفایت خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 14 سال کے بعد قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی میزبانی خیبر پختونخوا کو دی گئی ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے‘مقابلے دس اپریل تک جاری رہیں گے جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان‘کشمیر‘اسلام آباد اور گیارہ ڈیپارٹمنٹس کی مینز اور ویمنز ٹیمیں شرکت کررہی ہیں‘مقابلوں کے آرگنائزنگ سیکرٹری شہزاد اسلام ہوں گے‘قومی مقابلوں میں ملک بھر سے دو سو سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کرہے ہیں جن کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔