ہمایون خان
پشاور: اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے آٹھویں روز سیالکوٹ کی اہم فتح جبکہ کراچی بلوز نے اپنا آخری گروپ میچ جیت لیا پہلے میچ میں سیالکوٹ نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی گروپ بی میں سیالکوٹ پہلے، ملتان دوسرے، ایبٹ آباد تیسرے اور کراچی بلوز چوتھے نمبر پر موجود، لاہور بلوز کو تینوں میچز میں شکست گروپ میں پہلی چار ٹیموں کے چار چار پوائنٹس ہیں مگر سیالکوٹ اور ملتان بہتر نیٹ رنز ریٹ کی بنیاد پر ٹاپ دو میں شامل گروپ بی کے آخری گروپ میچز سوموار کو ہونگے، ایبٹ آباد کا سامنا لاہور بلوز جبکہ سیالکوٹ کا سامنا ملتان سے ہوگا ہفتے کو پہلے میچ میں ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا، سیالکوٹ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے سیالکوٹ کی جانب سے عبداللہ شفیق نے سات چھکے اور چار چوکے لگاتے ہوئے 54 گیندوں پر 96 رنز بنائے حسن نواز نے 34 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں سے مزین 57 رنز کی اننگز کھیلی دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 145 رنز کی شاندار شراکت بھی قائم کی ایبٹ آباد کی جانب سے لیفٹ آرم فاسٹ بائولر شہاب خان نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں تیسری دفعہ پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کیں جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم اسامہ میر کی چار، محمد علی، شعیب اختر جونیئر اور احسن حفیظ بھٹی کی دو دو وکٹوں کی بدولت 20 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی سجاد علی ہاشمی کی 40، اعتزاز حبیب خان کی 28 اور رضا اللہ کی 25 رنز کی مزاحمت بھی ایبٹ آباد کو شکست سے نہ بچا سکی دوسرے میچ میں کراچی بلوز نے لاہور بلوز کو 57 رنز سے شکست دے دی، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر، لاہور بلوز کا ایک میچ باقی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی بلوز کی اوپننگ جوڑی احسان علی اور شاہ رضا نقوی نے بالترتیب 39 اور 30 رنز بنائے، دونوں نے 51 رنز کی شراکت بھی قائم کی کراچی بلوز کے سعد بیگ نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز میں سات چوکے اور چار چھکے لگائے، انہوں نے مجموعی طور پر 37 گیندوں کا سامنا کیا اور ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی محمد عثمان رحیم نے 23 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کا دوسرا بڑا ٹوٹل فراہم کیادونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 89 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی قائم کی لاہور بلوز کی جانب سے محمد رضوان کی دو اور علی رزاق کی ایک وکٹ جواب میں لاہور بلوز کی آدھی ٹیم 56 رنز پر پویلین لوٹ گئی، کپتان سعد نسیم کی 33 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز بھی لاہور بلوز کے کام نہ آ سکی کراچی بلوز کی جانب سے شاہ نواز دھانی اور جہانداد خان کی چار چار وکٹیں، مہران ممتاز نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز گروپ اے میں لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس جبکہ بہاولپور اور پشاور آپس میں مدمقابل ہوں گی