پشاور: پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام جاری رمضان ہوپ سپورٹس گالا کے سلسلے میں انڈور گیمز کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے بیڈمنٹن کھیل کر سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر پریس کلب انتظامیہ اور سپورٹس کمیٹی کی جانب سے صوبائی وزیر کو رمضان ہوپ سپورٹس گالا کا خصوصی کٹ بھی پیش کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض، نائب صدر ضیاء الحق، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، جائنٹ سیکرٹری گلزار احمد، گورننگ باڈی کے اراکین شمیم شاہد، عارف یوسفزئی، سیف الاسلام سیفی، عرفان یوسفزئی اور شاہ فیصل سمیت سینیئر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے صحافیوں نے ہمیشہ مشکل اور کٹھن حالات میں بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض انتہائی ذمہ داری اور بہادری کے ساتھ انجام دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور پریس کلب کی جانب سے صحافیوں کے لیے سپورٹس گالا کا انعقاد ایک قابلِ تحسین اقدام ہے جس سے نہ صرف صحافیوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع ملتے ہیں بلکہ ان کی ذہنی و جسمانی صحت کو بھی فروغ ملتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ایم سی ایل کے لیے مختص کردہ فنڈز جلد جاری کیے جائیں گے اور حکومت پشاور پریس کلب کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
رمضان ہوپ سپورٹس گالا کے تحت مختلف انڈور گیمز کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ شطرنج کے پہلے مقابلے میں شکیل فرمان علی نے کامیابی حاصل کی۔

لڈو کے مجموعی طور پر سولہ مقابلے کھیلے گئے جن میں عقیل احمد اور عاقب جاوید، ارشد ڈار اور ارشد ارباب، اسد علی اور اسفندیار انجم، دوست محمد اور بلال احمد، گل رحمان حقانی اور غفار احمد، حسن علی اور ہارون رشید، حزب اللہ اور حیات خان، عمران ایاز اور عباد اللہ خان، ارشاد علی اور عمران یوسفزئی نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ جبکہ عامر ریاض صدیقی، عبدالرازق، عبدالرحمان (کیمرہ مین)، عدنان شاہد، احتشام خان، عالمزیب اعوان، علی رحمان، عزیز اللہ، فرہان اور فرہان خلیل کو واک اوور ملا۔

سنوکر کے مقابلوں میں شہزاد رشید، محمد علی شعور، مشرف علی، محسن علی اور منیب نے کامیابی حاصل کی، جبکہ طیب عثمان اور عامر ریاض کو مخالف کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث واک اوور ملا۔
بیڈمنٹن کے مقابلوں میں شہریار انجم اور بلاول ارباب، نعمت اللہ اور فیضان حسین، نصراللہ اور عثمان علی، واجد شہزاد اور اسد صابری، ناصر نعیم اور بلاک احمد، شیخ اشفاق اور ناصر بنگش، دوست محمد اور نیاز محمد جبکہ محمد اسرار اور اسفندیار انجم کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی۔
اسی طرح کیرم بورڈ کے مقابلوں میں مجموعی طور پر دس میچز کھیلے گئے جن میں قادر خان، ذوالفقار احمد، اجمل خان، ضیاء الحق، عدیل خان، شہزاد

احمد احمد، آصف رضا، ناصر علی شاہ، ارشد ڈار اور خالد الرحمٰن نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔
رمضان ہوپ سپورٹس گالا کے تحت انڈور گیمز کے مقابلے آئندہ دس روز تک جاری رہیں گے جن میں پشاور پریس کلب سے وابستہ صحافی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں اور مقابلوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔