پشاور (سپورٹس رپورٹر) ضم اضلاع انڈر 16 گیمز 2026 کے سلسلے میں باسکٹ بال، کرکٹ، والی بال، فٹبال اور ہاکی کے مقابلے پشاور کے مختلف میدانوں میں کامیابی سے جاری ہیں۔ مختلف اضلاع کی ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات اپنے نام کیں۔

قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلے گئے باسکٹ بال مقابلوں میں باجوڑ نے اورکزئی کو 15-30 سے شکست دی جبکہ ایس ڈی کوہاٹ نے مہمند کو 26-36 سے ہرایا۔ جنوبی وزیرستان (اپر) نے جنوبی وزیرستان (لوئر) کو 2-26 سے زیر کیا۔ ایس ڈی پشاور نے ایس ڈی لکی کو 0-4 سے جبکہ شمالی وزیرستان نے خیبر کو 21-27 سے شکست دی۔ اسی طرح ایس ڈی ٹانک نے ایس ڈی ڈی آئی خان کو 0-8 سے ہرا دیا۔

اس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع عمرارشد خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ذاکراﷲ،چیف کوچ شفقت اﷲ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر زاہد شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ایوب ، ڈپٹی ڈائریکٹرراحید گل ،اے ڈی محمد عمران ، ڈی ایس او عوان حسین سمیت دیگر شخصیات موجود تھی۔
حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے میچوں میں باجوڑ نے جنوبی وزیرستان (اپر) کو 35 رنز سے شکست دی۔ اورکزئی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایس ڈی کوہاٹ کو ایک وکٹ سے ہرایا۔ ایس ڈی لکی نے ایس ڈی ٹانک کو 43 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پی ایس بی جمنازیم ہال میں کھیلے گئے والی بال میچز میں مہمند نے ایس ڈی پشاور کو، اورکزئی نے ایس ڈی لکی کو جبکہ شمالی وزیرستان نے ایس ڈی کوہاٹ کو شکست دی۔ خیبر نے جنوبی وزیرستان (اپر) کو سخت مقابلے کے بعد ہرایا۔ ایس ڈی ٹانک اور ایس ڈی بنوں نے بھی اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ طہماس خان فٹبال گراو ¿نڈ میں کھیلے گئے مقابلوں میں ایس ڈی کوہاٹ نے ایس ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کو 0-4 سے شکست دی۔ باجوڑ نے اورکزئی کو ایک صفر سے ہرایا جبکہ کرم نے جنوبی وزیرستان (لوئر) کو 3-4 سے زیر کیا۔
لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچوں میں ایس ڈی ٹانک، ایس ڈی بنوں، باجوڑ، خیبر، جنوبی وزیرستان (لوئر) اور اورکزئی نے کامیابیاں حاصل کیں۔ باجوڑ نے کرم کو 0-6 سے واضح برتری کے ساتھ شکست دی جبکہ اورکزئی نے سنسنی خیز مقابلے میں ایس ڈی کوہاٹ کو 5-6 سے ہرایا۔