سوات (سپورٹس رپورٹر) ریجنل سوئمنگ ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے انتخابات ریجنل سپورٹس آفس سوات میں خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں منعقد ہوئے۔ناصر حسین صدر ، صابر خان جنرل سیکرٹری اور عمر حیات فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے دیگر عہدیداروں میں اکرام حسین سینئر نائب صدر اول، مس بشریٰ بی بی سینئر نائب صدر دوم، حسین سردار نائب صدر، مس افروز بی بی انفارمیشن سیکرٹری جبکہ مس غزالہ نعیم جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئیں۔ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے مس حنیفہ عظیم خان اور مسٹر وحید گل کو منتخب کیا گیا۔
ریجنل اسپورٹس آفیسر ملاکنڈ ڈویڑن مسٹر طارق محمد نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ خطے میں سوئمنگ کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مو ¿ثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ریجن میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔