قومی ٹیمیں مقابلوں میں شریک، ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم
پاکستان لیکروس فیڈریشن (PLF) کی مردوں اور خواتین پر مشتمل قومی لیکروس ٹیمیں سعودی عرب میں ایشین لیکروس گیمز 2026ء میں شریک ہیں جہاں یکم سے 6 فروری 2026ء تک جاری رہنے والے ایشیائی سطح کے ان مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی جا رہی ہے۔

پاکستان لیکروس فیڈریشن کی قومی ٹیمیں اس وقت ایشیا کی صفِ اوّل کی ٹیموں کے خلاف میدان میں موجود ہیں۔

ایشین لیکروس گیمز میں 16 مردوں اور 12 خواتین ٹیمیں شریک ہیں۔پاکستانی دستے کی قیادت پاکستان لیکروس فیڈریشن کے صدر منصور احمد خان کر رہے ہیں، جبکہ سیکریٹری جنرل پی ایل ایف طائفور زرین قومی ٹیموں کے ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سید محمد الیاس شاہ بطور ٹیم منیجر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
پاکستان لیکروس فیڈریشن خواتین کوچ فدا محمد خان نے اس امید اور اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ قومی ٹیمیں جاری ایشین لیکروس گیمز 2026ء میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں گی اور ملک کے لیے اعزاز حاصل کریں گی۔