پشاور(سپورٹس رپورٹر)62ویں نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مرد و خواتین ٹیم ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا۔ جہاں پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل جیت لئے۔ مردوں کے ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو 1-3سے شکست دی۔ ٹیم ایونٹ کے پہلے سنگلز فائنل میں پاکستان واپڈا کے محمد علی لاروش نے پاکستان آرمی کے انجم بشیر کو 10-21اور 13-21سے شکست دی۔دوسرے سنگلز میں پاکستان واپڈا کے عرفان سعید نے پاکستان آرمی کے مقیط طاہر کو 10-21,21-23اور 19-21سے ہراکر دوسرا فائنل بھی جیت لیا۔

ٹیم ایونٹ کے پہلے ڈبلز میں پاکستان آرمی کے حسنین اور ذولقرنین پر مشتمل جوڑی نے پاکستان واپڈا کے عامر سعید اور اویس زایہد کو 13-21اور 12-21کے سکور سے سٹریٹ سیٹ میں زیر کیا۔خواتین ٹیم ایونٹ کے فائنلز میں پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو ایک سکٹ مقابلے کے بعد 2-3سے ہرایا۔پہلے سنگلز فائنل میں واپڈا کی ماہور شہزاد نے پاکستان آرمی کی علجہ طارق کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 22-20اور 8-21سے ہرایا۔دوسرے سنگلزفائنل میں پاکستان آرمی کی عمارہ اشتیاق نیپاکستان واپڈا کی مریم حنیف کو 18-21اور 8-21سے شکست دیکر مقابلہ 1-1کردیا۔تیسرے سنگلز میں پاکستان آرمی کی پلوشہ بشیر نے زبیرہ اسلام کو 21-17,24-22اور 19-21سے شکست دی۔پہلے ڈبلز میں پاکستان آرمی کی عمارہ اشتیاق اور پلوشہ بشیر نے پاکستان واپڈا کی جوڑی زبیرہ اسلام ہمہ جاوید کو 21-10اور 21-13سے ہرایا۔دوسرے ڈبلز میں پاکستان واپڈا کی ماحور شہزاد اور فرزانہ علی نے پاکستان آرمی کی علجہ طارق اور سمیہ طارق کو19-21,17-21اور9-21سے شکست دی۔